جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی

23 مئی, 2021 15:15

اسلام آباد: پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی، تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کرلی، ویکسین چین کی ٹیم کی زیر نگرانی پاکستانی ماہرین نے بنائی، کوروناویکسین قومی ادارہ صحت میں تیار کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے انسداد کورونا ویکسین کی 20 لاکھ ڈوزز کا آرڈر دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے فیز میں سنگل ڈوزکین سائینو کی ایک لاکھ 24 ہزار ڈوز تیار کی گئی ہیں، تیار کردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کیلئے دستیاب ہوگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے، چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں ماہرین کو معاونت فراہم کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top