جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف سے کوریا کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

29 اپریل, 2021 19:56

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوریا کے سفیر کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال، دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

ملاقات میں باہمی تعلقات، خطے میں امن و استحکام کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دوسری جانب جنوبی کوریا کے سفیر نے افغان امن عمل میں پاکستان کی خصوصی تعریف کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top