جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

29 اپریل, 2021 18:22

کراچی: این اے 249 کراچی میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

حلقے میں کچھ مقامات پرانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی۔ ایک پولنگ اسٹیشن پر پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرالیے۔

پی ایس پی کے رہنما حسان صابر کے مطالبے پردستخط شدہ فارم 45 منسوخ کردیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے دوران پولنگ پی ٹی آئی کے 6 ارکان اسمبلی فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، سعید آفریدی، ملک شہزاد اعوان، بلال غفار ،شاہ نواز جدون اورن لیگ کے کھیل داس کوہستانی کو حلقے سے نکل جانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کی این اے 249 کے شہریوں سے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کی اپیل

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی کے امیدوار میدان میں ہیں۔

تحریک انصاف کے امجد اقبال، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال مدمقابل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین بھی امیدوار ہیں۔ یہ نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top