جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حمزہ شہباز کا بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ

29 اپریل, 2021 15:57

لاہور : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ بشیر میمن کے بیان کی روشنی میں سازشی عناصر کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شریف نے بشیر میمن کے انکشافات پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے شہادتی بیان نے عمران نیازی اینڈ کمپنی کو مجرم ثابت کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشیر میمن کا بیان ثبوت ہے کہ وزیراعظم کا منصب اور حکومتی اختیار مجرمانہ مقاصد کے لئے استعمال ہوا۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے کے بیان کی روشنی میں سازشی عناصر کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی این اے 249 کے شہریوں سے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنے کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ مجرمانہ بدنیتی سے عمران نیازی کا حکومتی اختیار، عہدوں کو سیاسی اختلاف رکھنے والوں کے خلاف استعمال کرنا ثابت ہوچکا ہے۔ کوئی شک نہیں رہا کہ ملک میں حکومت نہیں، ایک مافیا مسلط ہے جسے قانون کی گرفت میں ہونا چاہیئے۔

حمزہ شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کے بارے میں سچائی بیان کرنے والے سابق اعلیٰ افسر کو دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top