مقبول خبریں
این سی اوسی کا 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے 10 سے 15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے 10 سے15 مئی تک عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، 8 سے 16 مئی تک لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے اور چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے وزارت داخلہ کو عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کردی
این سی او سی کے مطابق 7 مئی تک اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی، عید کے دنوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ تفریحی مقامات، پبلک پارکس، شاپنگ مالز 8 تا 16 مئی تک بند رہیں گے، بین الصوبائی، انٹر اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔