مقبول خبریں
رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمن کورونا سے متاثر
کوئٹہ : کورونا کی تیسری لہر سے اراکین اسمبلی اور اعلیٰ شخصیات بھی متاثر ہونے لگیں، رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمن کورونا میں مبتلاء ہوگئے۔
بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی احمد نواز بلوچ اور سابق صوبائی وزیر مجیب الرحمن محمد حسنی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : سندھ میں سخت اقدامات کیلئے تاجروں اور ٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر علی ناصر بگٹی کا بھی نزلہ زکام بخار اور سینے کے انفیکشن کے باعث کروایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تینوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔