جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کے نمائندہ خصوصی کا دورہ افغانستان، طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور

26 اپریل, 2021 15:59

اسلام آباد : صادق خان کا کہنا ہے کہ امن عمل کو کامیاب بنانا تمام فریقین کی ذمہ داری ہے، پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیا۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کابل کا دورہ کیا، دورے کے دوران اہم افغان رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، جس میں افغان امن عمل کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

پاکستان نے کابل حکام کو افغان طالبان کے ساتھ بات چیت کرنے پر زور دیا۔ جبکہ کابل حکومت نے طالبان کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے اپنے تحفظات سے پاکستان کو آگاہ کردیا۔

پاکستان نے مؤقف اپنایا کہ افغان امن عمل کو کامیاب بنانا تمام فریقین کی ذمہ داری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top