جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 ضمنی انتخاب : مریم نواز کی مفتاح اسماعیل کو ووٹ دینے کی اپیل

26 اپریل, 2021 11:59

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیر کے نشان پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این سے 249 میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار مفتاح اسماعیل کے حق میں ویڈیو بیان جاری کردیا۔

ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ میں کراچی آکر این اے 249 کے لوگوں سے مل کر دل کی کچھ باتیں کرنا چاہتی تھی۔ آپ کی بھی سننا چاہتی تھی۔ کورونا کی وجہ سے آپ سب کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ اگر مفتاح اسماعیل کامیاب ہوئے تو وہ حلقے کے ہر گھر تک پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نواز شریف کا نام جب بھی آتا ہے، تو عوام کے ذہن میں ترقی، تعمیر اور امن کا خیال آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسے نظام پر لعنت بھیجتا ہوں، جو بھائی کو بھائی سے لڑائے : مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے دو سال میں کراچی میں گرین لائن بنائی۔ موجود نااہل حکومت ابھی تک گرین لائن کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچا پائی۔ پورٹ قاسم پر ایل این جی پلانٹس اور کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس ریکارڈ مدت میں لگائے۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر مفتاح اسماعیل کو ووٹ دیں گے، تو حلقے کی حالت بدل جائے گی۔ 29 اپریل کو احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔ شیر کے نشان پر مہر لگا کر مفتاح اسماعیل کو کامیاب کروائیں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سہی فیصلہ کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top