جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شاہ محمود قریشی ایران سے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ

23 اپریل, 2021 12:28

اسلام آباد : وزیر خارجہ ایران کا دورہ مکمل کرکے ترکی کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور ایرانی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو تہران کے ہوائی اڈے سے الوداع کیا۔

وزیر خارجہ، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، ترکی میں منعقدہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دورے کے دوران ترک ہم منصب سمیت ترکی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں تلخ کلامی

وزیر خارجہ، ترک وزیر خارجہ کے ساتھ ہونیوالی والی ملاقات میں، دیگر امور کے ساتھ ساتھ، اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک تعاون کونسل (HLSCC) کے استنبول میں ہونیوالے ساتویں اجلاس کے انعقاد کی تیاری کے حوالے سے تبادلہء خیال کریں گے۔

وزیر خارجہ، ترکی، پاکستان اور افغانستان (بذریعہ ویڈیو لنک) پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر بات چیت کریں گے اور افغان قیادت میں افغانوں کو قبول سیاسی عمل کے ذریعے پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ اس مقصد کے لئے پاکستان کی قابل قدر کوششوں کو بھی اجاگر کریں گے۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترک عقیدے، ثقافت اور تاریخی طور پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو غیر معمولی باہمی اعتماد اور احترام سے عبارت ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top