جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعلی بلوچستان کا آکسیجن کی کمی سے مریض کے دم توڑے جانے پر برہمی کا اظہار

23 اپریل, 2021 09:59

کوئٹہ : وزیراعلی بلوچستان نے پشین سول اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے مریض کے دم توڑے جانے پر سختی سے نوٹس لے لیا۔

جام کمال نے ڈاکٹر کی غیر حاضری کے باعث مریض کے دم توڑے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ڈی سی پشین کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کرکے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت نے 25 ہزار کورونا ویکسین پنجاب کو دے دیں

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

انہوں نے ہدایت دی کہ تمام اسپتالوں میں آکسیجن سمیت ضروری اشیاء و آلات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top