جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور غیر قانونی سپلائی لائن پکڑی گئی

23 اپریل, 2021 09:57

کراچی : ڈیفنس ویو میں گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ اور لانڈھی سے سنگر چورنگی تک پانی کی زیر زمین غیر قانونی سپلائی لائن پکڑی گئی۔

صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم نے رات گئے کاروائیاں کی ہیں، اس دوران ملزمان کی جانب واٹر بورڈ کی تنتیس انچ کی سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق واٹر بورڈ کا چوری شدہ پانی گھر کے زیر زمین ٹینک میں جمع کیا جاتا تھا اور زیر زمین ٹینک سے واٹر ٹینکر بھر کر علاقے میں سپلائی دی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر پنجاب کا پینے کے صاف پانی کے 4 ارب روپے کے نئے منصوبوں کا اعلان

کارروائی کے دوران ایک واٹر ٹینکر، ہائیڈرنٹ کی رسید بک اور پمپ ضبط کرلیے گئے، جبکہ ٹینکر کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری طرف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لانڈھی سے سنگر چورنگی تک پانی کی زیر زمین سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی۔ زیر زمین پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی۔

واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا، اس مقصد کیلئے ایک ہزار میٹر تک لائن بچھائی جا چکی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top