جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور

22 اپریل, 2021 15:40

لاہور: ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کررہا ہے۔

شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیئے کہ جو فیصلہ آیا وہ افسوسناک واقعہ ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے جواب دیا کہ یہ آپ کے لئے سبق ہے۔ جب تک فیصلے پر دستخط نہ ہوں اس وقت تک فیصلہ حتمی نہیں ہوتا۔ آپ کو بھی یہ سمجھنا چاہیئے کہ جب تک فیصلہ نہ پڑھیں، کلائنٹ کو اس بارے میں نہ بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کی موجودگی کے دوران اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

نیب پراسکیوٹر نے درخواست کے خلاف دلائل میں کہا کہ  شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس کے مرکزی ملزم ہیں۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر اہلخانہ منی لانڈرنگ میں اعانت جرم دار ہیں۔ ملزم شہباز شریف کو گرفتار ہوئے ابھی 7 ماہ ہوئے ہیں۔

پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابھی ایسے غیر معمولی حالات نہیں پیدا ہوئے، جس بنیاد پر ملزم کو ضمانت دی جائے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہباز شریف نے ٹرائل کورٹ میں التواء کی استدعا کی؟ جس پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ شہباز شریف کے وکلاء نے کئی بار ٹرائل کورٹ میں التواء کی درخواست دی۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متفقہ طور پر شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top