جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے : فواد چوہدری

22 اپریل, 2021 13:30

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر ن لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں، اخلاقی طور پر دیوالیہ ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا کہ دنیا نے کورونا پر قابو پالیا ہے، لیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طور پر دیوالیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں : شاہد خاقان کا اسپیکر کے نوٹس پر جواب

سماجی میڈیا ٹوئٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے سے بڑا جھوٹ بھی آسانی سے کہنے پر ملکہ حاصل ہے، پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پر ن لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top