جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسد قیصر اب مزید عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں: نیر بخاری

21 اپریل, 2021 18:49

اسلام آباد: نیر بخاری کا کہنا ہے کہ یپلزپارٹی شروع دن سے اسپیکر کے اس جانبداری کی بھرپور مذمت کرتی آ رہی ہے، اسد قیصر اب مزید عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے کہا کہ کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا اہم سوال اٹھ چکا ہے، اسد قیصر اجلاس اسپیکر کے طور پر نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے کارکن کے طور پر اجلاس کی کارروائی چلاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک میں کوئی ووٹ غلط ثابت ہوا تو عہدہ چھوڑ دوں گا : اسد قیصر

نیر بخاری کا کہنا تھا کہ اسد قیصر اب مزید عہدے پر فائز رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، پیپلزپارٹی شروع دن سے اسپیکر کے اس جانبداری کی بھرپور مذمت کرتی آ رہی ہے، حکومت خود جلد بازی میں اجلاس بلاکر ایک حساس معاملے کو مزید بگاڑنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل حکومت نے حساس معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں ہی نہیں لیا اور جلد بازی میں اجلاس بلا لیا، حکومت کے اس رویے سے ایوان کا ماحول بہتر نہیں ہو سکتا، انہیں اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top