جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی: بلاول

21 اپریل, 2021 16:35

کراچی: بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان مہنگائی کرنے والے مافیا کی سرپرستی کرکے عوام سے دشمنی کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا رمضان کے مہینے میں ہوشربا مہنگائی کے حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو دیوار سے لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، رمضان میں کھانے پینے کی اشیاء کی ریکارڈ قیمتوں نے عوام کی کمر توڑدی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی قرارداد میں حصہ نہ بننے کا فیصلہ، آپ کا پھیلایا ہوا گند ہے، خود صاف کریں : بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ ملک اور اس کے مسائل کا حل آپ کے بس کی بات نہیں، عمران خان مہنگائی کرنے والے مافیا کی سرپرستی کرکے عوام سے دشمنی کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں ہر چیز کی نگرانی کے اعلان کے بعد مہنگائی میں اضافہ تشویشناک ہے، عمران خان نے جس رمضان پیکیج کا اعلان کیا تھا وہ کہیں نظر نہیں آرہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top