مقبول خبریں
اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں: عثمان بزدار
لاہور: عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں، اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں ہوئیں، ترقیاتی اسکیموں پر پیشرفت اور حلقوں کے مسائل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا، سابق وزیراعظم کو ایسے نازیبا ریمارکس زیب نہیں دیتے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن نے موجودہ حالات میں بھی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی کوشش کی : عثمان بزدار
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سن لے ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں، نازک حالات میں اپوزیشن کے انداز سیاست پر افسوس ہے، اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی، اپوزیشن ڈوبتی سیاست کے لیے مختلف سہار ے ڈھونڈ رہی ہے۔