مقبول خبریں
شہباز شریف کی موجودگی کے دوران اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور : عدالتی سیکورٹی نے احتساب عدالت میں اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
عدالتی سیکورٹی نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں موجودگی کے دوران گیٹ پر ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف صاحب، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا آپ نے پیسہ بنایا: شہباز گل
ملزم کے قبضے سے اے کے 47 اور ایک عدد میگزین سمیت 235 گولیاں بھی برآمد کی گئیں ہیں۔ انچارج مبشر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم اسلحہ اور گولیوں سمیت عدالت میں داخل ہونے کوشش کررہا تھا، ملزم کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالتوں میں کسی بھی قسم کے لائسنس اور غیر قانونی اسلحے پر مکمل پابندی عائد ہے۔