جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چینی اسکینڈل : نیب نے میاں اسلم کو طلب کرلیا

21 اپریل, 2021 13:45

اسلام آباد : نیب نے صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم کو طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو روالپنڈی نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اور سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کو طلب کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنماء میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو نیب راولپنڈی کے آفس طلب کیا گیا ہے، جن سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کرے گی۔ مِیاں اسلم کو 2018 تا 2019 میں شوگر پر دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب نے نواز شریف کے دست راست جاوید کیانی کو طلب کرلیا

نیب کی جانب سے ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ اور پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے۔ نیب شوگر اسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top