جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوہاٹ اور مالاکنڈ ریجن سے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیئے گئے

17 اپریل, 2021 12:47

پشاور : محکمہ انسداد دہشتگری نے کوہاٹ اور مالاکنڈ ریجن کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشتگری نے کوہاٹ ریجن نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ دہشتگرد کے سر کی قیمت حکومت نے بیس لاکھ روپے مقرر کیے تھے۔

چھاپے کے دوران ملزم کے قبضے سے پانچ کلوگرام بارود، ایک عدد نان الیکٹرک ڈیٹونیٹر، 1 عدد سیفٹی فیوز اور پرائما کو برآمد کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی دہشت گردوں سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی کی درخواست

دوسری طرف محکمہ انسداد دہشتگری مالاکنڈ ریجن نے چترال میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ دہشتگرد پرامن ضلع چترال میں دہشتگردی کر رہا تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کے قبضے سے 95 بنڈل سیفٹی فیوز، 49 پیکٹ ڈائنامائٹ کل 1911 عدد شاث ہیں۔ مبینہ دہشتگرد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادی دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top