جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا : خواتین میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ گئی

17 اپریل, 2021 12:45

پشاور : خیبر پختونخوا میں تیسری لہر کے دوران خواتین میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق خواتین میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا کی پہلی لہر میں خَواتین میں مثبت کیسز کی شرح 28 فیصد اور دوسری لہر میں 35 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل کی سپریم کورٹ میں پیشی پر کھلبی مچ گئی

کورونا کی تیسری لہر 31 سال سے 40 سال تک کے مردوں کے لیے خطرناک ہے۔ اس لہر میں 31 سال سے 40 سال تک افراد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد، 41 سال سے 50 سال تک کے افراد میں 12 فیصد ہے۔

دوسری لہر کے دوران 31 سے 40 سال کے افراد میں کورونا کی شرح 7 فیصد، جبکہ 41 سے 50 سال تک شرح 8 فیصد تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top