جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیراعظم سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

07 اپریل, 2021 17:09

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کی ملاقات، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

وزیر اعظم عمران خان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاک روس دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان روس سے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاک روس تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں، انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مستحکم نمو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئیگی: شاہ محمود قریشی

عمران خان نے "پاکستان اسٹریم” گیس پائپ لائن منصوبے پرجلد از جلد کام شروع کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، ملاقات میں توانائی، صنعت، ریلوے اور ہوا بازی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم نے روس کو اس کی سپوتنک ویکسین بنانے پر مبارکباد پیش کی، عمران خان نے سپوتنک ویکسین کی خریداری سے متعلق پاکستان کی دلچسپی ظاہر کی، ملاقات میں وزیراعظم نے افغانستان تنازعہ کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے تناظر میں پاکستانی موقف سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں مغربی ایشیاء، مشرق وسطی سمیت خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top