جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ضمانت منسوخی کی درخواست، نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کے لئے وقت مانگ لیا

07 اپریل, 2021 15:03

لاہور : مریم نواز نے نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی استدعا کردی ہے، نیب نے جواب دیکھنے کے لئے وقت مانگ لیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ چیئرمین نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل چوہدری خلیق الزمان اور سید فیصل رضا بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔

سماعت کو موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کیجانب سے جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے چوہدری شوگر مل کیس میں 14 ماہ خاموشی اختیار کی، پھر طلب کیا۔ نیب کے کیسز اور گرفتاریاں آواز دبانے کی کوشش ہے۔ نیب سیاسی انجینرنگ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ درخواست سے بظاہر لگتا ہے چیرمین نیب حکومت کے ترجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : چودھری شوگر مل کیس: نیب کی درخواست پر مریم نواز نے جواب جمع کرادیا

نیب نے مریم نواز کا جواب دیکھنے کے لئے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 28 اپریل تک ملتوی کردی۔

جواب میں نیب کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔ جواب کے مطابق قانون کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نیب کا مؤقف سننے کے بعد میرٹ پر چوہدری شوگر مل میں ضمانت منظور کی۔ نیب کا کام کرپشن روکنا ہے، سیاسی بیانات پر کارروائی کرنا نہیں۔ نیب حکومتی ایماء اور سیاسی بنیادوں پر کارروائی کر رہا ہے۔

مریم نواز نے جواب میں عدالت سے استدعا کی کہ نیب کی درخواست جرمانے کے ساتھ خارج کرنے کی جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top