جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان، دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئیگی: شاہ محمود قریشی

06 اپریل, 2021 11:36

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا دورہ کریں گے، روسی وزیرخارجہ کا دورہ دو طرفہ تعلقات کی طرف نیا رخ ثابت ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف آج اسلام آباد پہنچیں گے، 9 سال بعد روسی وزیرخارجہ کا پاکستان کا دورہ ہے۔ روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے، روسی وزیرخارجہ کا دورہ دو طرفہ تعلقات کی طرف نیا رخ ثابت ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، پاکستان اور روس ایک دوسرے کے ساتھ خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہم نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، آٹے کا بحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی، روسی وزیر خارجہ سے دو طرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ سے متعلق بات ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ہندتوا ذہنیت کو کسی طور انسانی نہیں کہا جاسکتا: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس مل کر افغان امن عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں، بھارت کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں، روس بھارت کو افغانستان میں مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے، روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top