جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خواجہ آصف کیخلاف ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب

26 مارچ, 2021 12:36

لاہور : احتساب عدالت لاہور خواجہ آصف کیس میں ریفرنس دائر نہ کرنے پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں خواجہ آصف کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔ جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔

خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ عدالت نے خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ پر اظہار برہمی کیا۔

فاضل جج نے کہا کہ یہ رپورٹ کوئی اتنی متاثر کن واضح نہیں ہے۔ یہ کھلا تضاد نہیں کہ ڈاکٹر کہہ رہا ہے کہ انہیں احتیاطی طور پر ابھی نہیں جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : خواجہ آصف کے پاس دبئی کی 22 لاکھ ماہانہ تنخواہ کا کوئی ثبوت نہیں : شہزاد اکبر

عدالت نے ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا کہ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا۔ آپ نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے۔ ایک ملزم اور چار گواہ ہیں، آپ اس کا ریفرنس ابھی تک نہیں بنا سکے۔ آپ کی وجہ سے عدالتیں بدنام ہوتی ہیں۔

جج نے نیب پراسیکیوٹر کو تنبیہ کی کہ اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا رہا آسانی سے ہو سکتا ہے۔

عدالت نے خواجہ آصف کے مزید 8 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے خواجہ آصف کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب کے چیئرمین سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کہا کہ نیب کے چیئرمین بتائیں کہ ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top