جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئی ایم ایف کا دباؤ : وفاقی حکومت کا 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

19 مارچ, 2021 15:58

اسلام آباد : ‏وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

‏وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ‏صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

‏انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے صدارتی آرڈیننس کیلئے سمری کابینہ نے منظور کرلی ہے۔ ‏وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری لی۔

‏وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایا گیا۔ ‏وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی اِنکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top