جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ماضی میں ہم کو ان سیٹوں پر بھی ہرایا گیا جو ہم نے جیتی تھی: حافظ نعیم الرحمن

15 مارچ, 2021 17:19

کراچی: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام چاہتی ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام ادارہ نور الحق میں صحافیوں کو دیے گیے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام چاہتے ہیں کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آئے کیونکہ ہم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اپنی پالیسوں کے تحت اقتدار میں نہیں پاتی ہم اس دفعہ کسی جماعت سے بلدیاتی الیکشن میں اتحاد نہیں کرینگے جماعت اسلامی بدترین دور میں بھی کراچی میں انتخابی قوت کے طور پر نظر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کے آج کراچی کے 50 مقامات پر دھرنے دینے کی تیاریاں مکمل

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم کو ان سیٹوں پر بھی ہرایا گیا جو ہم نے جیتی تھی۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ایک بار پھر کراچی کے عوام کا مینڈیٹ اربوں میں بھیج دیا، کراچی سے کسی کو کوئی دلچپسی نہیں نظریاتی سیاست داڑھی یا ٹوپی سے نہیں بلکہ نظریاتی سیاست نظریات سے ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top