مقبول خبریں
نیپرا کی بجلی ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی کرنے کی منظوری
اسلام آباد : نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
بجلی صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی راہ ہموار ہوئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 95 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی کی قیمت میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافہ
نیپرا نے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ اضافے کا اطلاق پاور ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کا اعلان کیا تھا، وفاقی کابینہ بجلی مہنگی کرنے کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔