جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کشمالہ طارق کے شوہر کی گاڑی نے 6 افراد کو کچل ڈالا، 4 افراد موقع پر جاں بحق

02 فروری, 2021 08:50

اسلام آباد : کشمالہ طارق کے شوہر کی تیز رفتار گاڑی 6 افراد پر چڑھ دوڑی۔

اسلام آباد میں سری نگرہائی وے پر تیز رفتار گاڑی نے 6 افراد کو کچل دیا، 4 افراد موقع پر جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے، پولیس نے جاں بحق اور زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق انیس، فاروق اور حیدر کا تعلق مانسہرہ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی رہائش کے قریب دو قبضہ گروپوں کے درمیان فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں وفاقی محتسب کشمالہ طارق کے شوہر وقاص خان اور بیٹا موجود تھا۔ گاڑی کے ڈرائیور فیاض کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے۔ وفاقی محتسب شوہر وقاص خان کو گرفتار کرلیا گیا، جبکہ بیٹا موقع سے فرار ہوگیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top