جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جماعت اسلامی کے آج کراچی کے 50 مقامات پر دھرنے دینے کی تیاریاں مکمل

30 جنوری, 2021 11:31

کراچی : جماعت اسلامی کی جانب سے آج 50 مقامات پر دھرنے دیئے جائیں گے۔

جماعت اسلامی کی حقوق کراچی تحریک کے تحت 50 مقامات پر دھرنے دینے کے لیئے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، دھرنے کے شرکاء سے حافظ نعیم الرحمن و دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

ترجمان کے مطابق شہر بھر کے تمام اضلاع میں دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔

ضلع وسطی میں ڈالمن مال، حیدری، امتیاز اسٹور ناظم آباد، ناگن چورنگی، و دیگر علاقے، ضلع شمالی میں کے فور چورنگی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم جماعتوں کے پانچ قائدین کی ان ہاؤس تبدیلی کی مخالفت، چار کی حمایت

ضلع شرقی میں ملینیم شاپنگ مال، جوہر موڑ، جوہر چورنگی، صفورہ چوک، ڈسکو بیکری گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر پر دھرنا دیا جائے گا۔

ضلع جنوبی میں ماڑی پور روڈ، لیاری نزد غلامان عباس اسکول، گارڈن، آگرہ تاج، و دیگر علاقے، ضلع غربی میں اورنگی ٹاؤن 5 نمبر، شیل پیٹرول پمپ فقیر کالونی و دیگر مقامات، ضلع ملیر میں اسپتال چورنگی، بھینس کالونی، ڈی سی آفس، لعل آباد موڑ اور شاہراہ قائدین نزد نورانی کباب، لسبیلہ چوک، پرانی سبزی منڈی شاہ ژوب ہوٹل سمیت مختلف مقامات پر دھرنا دیا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top