جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن کبھی بھلا نہیں سکتی : شبلی فراز

19 جنوری, 2021 11:40

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ قوم پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امید ہے پی ڈی ایم معاہدے کی پاسداری کرے گی، خلاف ورزی پر ایکشن ہوگا : شیخ رشید

سماجی میڈیا پر کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پرامن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top