جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایواکیڈو آنتوں کیلئے فائدہ مند ثابت: تحقیق

12 اکتوبر, 2023 14:30

اربانا: ایواکیڈو یعنی "مگرناشپتی” کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس میں موجود ریشے (فائبر) اور دیگر اجزا انسانی آنتوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

یونیورسٹی آف اربانا شیمپین کے سائنس دانوں نے ایک طویل سروے سے انکشاف کیا ہے کہ اس پھل کو اپنی غذا کا حصہ بنانے کے بہت فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

اس تحقیق میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی ہے جن کی عمریں 25 سے 45 سال کے درمیان تھیں۔ ان میں سے بعض افراد موٹاپے کی جانب راغب تھے اور ان کا وزن معمول سے زائد بڑھا ہوا تھا۔

تمام شرکا کو دو حصوں میں بانٹا گیا اور ایک گروہ کو 12 ہفتے تک مگرناشپتی کھلائی گئی جبکہ دوسرے کو ایواکیڈو نہیں دیا گیا۔ اس دوران تین ماہ تک تمام شرکا کے خون، فضلے اور پیشاب کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اخروٹ انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند قرار

اس سے دلچسپ انکشاف ہوا کہ جن خواتین و حضرات نے تین ماہ تک ایواکاڈو کھایا تھا ان کی آنتوں میں صحت بخش خردنامیے اور بیکٹیریا موجود تھے۔

انہوں نے اپنے فضلے میں چکنائی کی بڑی مقدار بھی خارج کی جو ظاہر کرتی ہے کہ یہ پھل بدن سے چکنائی خارج کرنے میں مدد کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جسم سے چکنائی کا اخراج بہت صحت مندانہ امر ہے کیونکہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس سے موٹاپا کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور یوں انسان فربہی سے دور رہتا ہے۔

دوسری جانب ایواکیڈو کھانے سے پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے اور یہ جسم میں کولیسٹرول کو بھی منظم رکھتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top