جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ سے زائد ہوگئی

04 جنوری, 2021 17:38

اسلام آباد : ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس پیئرز سے گوشوارے داخل کرنے اور اے ٹی ایل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔ ایف بی آر کے مطابق 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68 ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے۔ جس سے 22 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : 2020 کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے کی وصولی میں بہتری

4 جنوری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 43.6 ارب روپے اکھٹا ہوا۔

پچھلے سال اس عرصہ میں 21 لاکھ 81 ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور 28 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا، 8 دسمبر کے بعد 5 لاکھ 47 ہزار گوشوارے جمع ہوئے۔

سہولتی اقدامات کی بدولت انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top