جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

قائد اعظم کا یوم ولادت : چاہتے ہیں کہ ریاست میں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیاء ہوں : صدر مملکت

25 دسمبر, 2020 10:38

اسلام آباد : صدر مملکت کا کہنا ہے کہ ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیاء ہوں۔

صدر مملکت عارف علوی  نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پیغام میں کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے الگ وطن پر قائد اعظمؒ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے قائد اعظمؒ کے نظریات پر عمل کرنے کا عہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ پاکستان میں اقلیتوں کےحقوق کے حامی تھے۔ ایسی ریاست چاہتے ہیں، جہاں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیاء ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم کے اقوال اور اس کی حقیقی تشریح- جی ٹی وی اداریہ

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کےعوام 7 دہائیوں سے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارت نے ایک سال سے زائد عرصے سے وادی میں لاک ڈاؤن لگا رکھا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے میں کردار ادا کرے۔ قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ اور وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس او پیز پرعمل کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top