جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے : ترجمان دفترخارجہ

24 دسمبر, 2020 17:57

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا، بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چودھری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای یو ڈس انفولیب نے پاکستان مخالف بھارتی ایجنڈے کو بے نقاب کیا۔ برطانوی ریگولیٹر کے اقدام سے بھی بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی دہشت گردی سے متعلق شواہد ڈوزیئر کی شکل میں پیش کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف ایجنڈے کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو کچلنے کے لیے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں نوجوانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکولرزم کا پرچار کرنے والا بھارت انتہاء پسندی اور دہشت گردی کا بن گیا : شبلی فراز

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو نوٹس لینا ہوگا۔ مقبوضہ وادی کی صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے مقبوضہ وادی کی صورت حال سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی مہم جوئی کی تو بھر پور جواب ملے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top