جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیٹف بل پر ذاتی مفاد تھا، اپوزیشن چاہتی تھی کہ کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہو : شبلی فراز

21 دسمبر, 2020 18:19

اسلام آباد : شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فیٹف بل پر شرائط میں اپوزیشن کا ذاتی مفاد تھا، اپوزیشن چاہتی تھی کہ کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہونی چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عوام کو پتہ ہونا چاہیے کہ این آر او کا پس منظر کیا ہے۔ وزیراعظم اکثر کہتے ہیں کہ وہ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔ اپوزیشن والے دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے این آر او نہیں مانگا۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف بل پر قانون سازی کیلئے جو شرائط رکھیں اس میں اپوزیشن کا ذاتی مفاد تھا۔ فیٹف بل پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا رکن تھا۔ کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی شامل تھی۔ اپوزیشن نے نیب بل کی مجموعی 38 شقوں میں سے 34 پر ترامیم پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : ملک پر دونوں ہاتھوں سے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ چوتھی ترمیم’ بے نامی دار قانون’ سے اہلیہ اور بچوں کو باہر نکالنا تھا، جس سے آصف زرداری اور شہباز شریف کو کیسز میں فائدہ ملنا تھا۔ ان کی ترامیم سے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر کو بھی ریلیف مل جاتا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ سلمان شہباز اور آصف زرداری کی شوگر ملز کیلئے لیے گئے بینک قرضوں کا معاملہ ختم ہوجاتا۔ اپوزیشن چاہتی تھی کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بغیر نااہلی نہ ہوسکے۔ اپوزیشن چاہتی تھی کہ کرپشن پر نااہلی کی سزا ختم ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top