جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان میں کورونا نے اموات میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے

08 دسمبر, 2020 14:59

پاکستان میں کورونا ہر نیا دن نیا ریکارڈ قائم کرنے لگا، عالمی وبا نے اموات میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔ ایک دن میں 89 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزا 487 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وبا میں مبتلا 89 افراد انتقال کرگئے، پنجاب میں مزید 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ سندھ میں بھی کورونا وائرس سے 41 افراد ہلاک ہوگئے، خیبر پختونخوا میں 6 مریض زندگی سے محروم ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کورونا وائرس کے باعث مزید 65 افراد زندگی سے محروم ہوگئے

چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 2 ہزار 885 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی مجموعی تعداد 44 ہزار 218 ہوگئی ہے جن میں سے 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے شفایابی کی شرح 87 اعشاریہ 5 فیصد ہے۔ ملک میں اب تک کورونا کا شکار ہونے والے 4 لاکھ 23 ہزار 179 افراد میں سے 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top