جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

50 سال بعد آخرکار چین چاند پر اپنا جھنڈا لگانے میں کامیاب

05 دسمبر, 2020 13:59

بیجنگ: پچاس سال کے بعد چین بھی چاند پر اپنا جھنڈا لگانے میں کامیاب ہوگیا، چین کی جانب سے جاری ایک تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ پانچ ستاروں والا سرخ پرچم چاند کی سطح پر موجود ہے۔

چین کی نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کی جانے والی یہ تصاویر روبوٹک خلائی گاڑی چینگ فائیو پر لگے کیمرے سے لی گئی ہیں۔ اس کے بعد وہ گاڑی جمعرات کو چاند کے پتھروں کے نمونوں کے ساتھ واپسی کیلئے روانہ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: چاند سے سیمپل لانے والا چین کا روبوٹک مشن چاند پر پہنچ گیا

چین کے دو سابقہ مشنز میں جھنڈوں کو چاند کی سطح پر لگایا نہیں جا سکا تھا، امریکہ نے چاند پر اپنا پہلا جھنڈا سال انیس سو انہتر میں انسانوں کو لے کر جانے والے اپولو گیارہ مشن کے دوران لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا روبوٹک مشن چاند سے سیمپل لانے کیلئے روانہ

اس کے بعد 1972 تک پانچ جھنڈے چاند کی سرزمین پر لگائے گئے، سال 2012 میں ناسا نے کہا تھا کہ سیٹیلائٹ سے لی جانے والی تصاویر میں پانچوں جھنڈے ابھی بھی نظر آ رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top