جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اپوزیشن کورونا کو وباء مان ہی نہیں رہی، ملک کو نقصان ہوگا : تیمور جھگڑا

01 دسمبر, 2020 12:30

پشاور : تیمور جھگڑا کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے کے اسٹیج موجود سب رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ کرنا چاہیے، اپوزیشن کورونا کو وباء مان ہی نہیں رہی۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور جھگڑا نے جی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کے پشاور جلسے کے دو ہائی پروفائل رہنماؤں کو کورونا ہوا۔ اسٹیج پر موجود سب رہنماؤں کو کورونا ٹیسٹ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اس لئے ضروری ہے تاکہ ان سے کسی اور کو کورونا نہ ہو جائے۔ اپنے لیے اور دوسروں کے لیے ایک اصول ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 67 افراد جاں بحق

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے تعلیمی اداروں کو بند کرنا ضروری تھا۔ اے این پی کورونا پر سیاست کر رہی ہے۔ اے این پی نے تعلیمی اداروں کی بندش کو اٹھارہویں ترمیم سے جوڑ دیا۔ فیصلے صوبے ہی کر رہے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ جب فیصلے نہیں ہو رہے تھے تو اپوزیشن چیخ رہی تھی وزیر اعظم کورونا وباء کو لیڈ کریں۔  آج اپوزیشن کورونا کو وباء مان ہی نہیں رہی۔ اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے نقصان ملک کو ہوگا۔ اپوزیشن کی ساکھ کو بھی ہو گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top