جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مولانا فضل الرحمان بند گلی میں مت داخل ہوں، حادثات جنم لیتے ہیں : شیخ رشید

30 نومبر, 2020 16:08

روالپنڈی : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کافی آگے جا رہے ہیں، بند گلی میں مت داخل ہوں، پھر حادثات جنم لیتے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں لوگ کورونا کے باعث ریل پر فاصلے سے سفر کریں۔ خواہش ہےعمران خان لاہور میں پنشن والوں کو خود چیک تقسیم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پوری ذمے داری سے کہہ سکتا ہوں کہ عمران خان جلسوں سے جانے والے نہیں ہیں۔ بلاول کو پشاور سے کورونا ہوا، کورونا لیڈر، چھوٹے بڑے کو نہیں دیکھتا۔ وزیر اعظم نیب اور این آر او کے علاوہ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کی بات کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سے کہتا ہوں کہ لاٹھی کی بات نہیں قانون کی بالادستی کی بات ہے، کورونا سے بچانے کا اہتمام ہے۔ فضل الرحمٰن صاحب کافی آگے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم کے ملتان جلسے میں کوئی رخنہ نہیں ڈالیں گے : فردوس عاشق اعوان

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں ان سے یہی گزارش کروں گا کہ بند گلی میں مت داخل ہوں، پاکستان میں جب سیاست بند گلی میں داخل ہو جاتی ہے تو پھر حادثات جنم لیتے ہیں، جب حادثات جنم لیتے ہیں تو کوئی نہیں کہہ سکتا کہ نتیجہ کیسے کیا نکلے گا۔ سیاسی اناڑی ڈرائیونگ کریں گے تو حادثات ہوں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے قومی سطح پر مذاکرات کی اچھی بات کی ہے۔ مہنگائی کم  ہوجائے گی، آٹا اور چینی کی قیمتیں کم ہوگئی ہیں۔

خطے کی صورت حال پر گزشتہ روز اجلاس ہوا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افواج ملکی سرحدوں پر جاری صورتحال سے غافل نہیں۔ بین الاقوامی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے۔ جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں اسرائیل تسلیم کرنے کی بات نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف کے بیانیے میں واضح فرق ہے۔ شہبازشریف کا بیانیہ مثبت ہے۔ اداروں کے خلاف بیانیہ دینے والوں کی سیاست تاریک ہوجائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top