جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہر قیمت پر جلسہ ہوگا، پارک نہ کھولا تو پورے ملتان میں جلسہ کریں گے : رانا ثناءاللہ

27 نومبر, 2020 14:11

لاہور : رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہر قیمت پر ملتان کا جلسہ ہوگا، اگر انھوں نے قاسم پارک نہ کھولا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی دیوالیہ پن اور نفرت کی آگ میں پاکستان داخل ہورہا ہے۔ حکمران نفرت کی آگ میں جل رہے ہیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہائی نہیں دی گئی۔ اتھارٹی ہوم سیکریٹری اور ڈی سی ہے اور انتظار بنی گالہ کا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف کی اسی سالہ والدہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انتقامی کاروائیاں پوری قوم دیکھ رہی ہے یہ آگ لگے گی تو سب اس کی لپیٹ میں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سیاست کو دشمنی اور انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے : رانا ثناء اللہ

ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں ہمارے پچاس یوسی چیئرمین گرفتار کیئے گئے ہیں۔ ملتان میں کنٹینر لگا کر علاقے کو بند کردیا ہے۔ شبلی فراز صاحب آپ کہتے تھے عوام نے بائیکاٹ کردیا ہے، پھر کنٹینر کیوں لگادیئے؟

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کورونا کے خطرے کے باوجود عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ عوام جانتے ہیں کوویڈ 19 سے خطرناک کوویڈ 18 ہے۔ تیرہ دسمبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔

ن لیگ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت خود اپوزیشن کی وکٹ پر آچکی ہے۔ عوام باہر اس ظالم حکومت کے خلاف نکلیں گے۔ ہر قیمت پر ملتان کا جلسہ ہوگا اگر انھوں نے قاسم پارک نہ کھولا تو پورے ملتان میں جلسہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top