جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خیبر پختونخوا میں مہنگائی اور تجاوزات کی روک تھام کے لیئے موبائل ایپ ‘مرستیال’ متعارف

26 نومبر, 2020 14:08

پشاور : خیبر پختونخوا میں مہنگائی، منافع خوری اور تجاوزات کی روک تھام، عوامی شکایات کی فوری نشاندہی اور ازالے کے لیے موبائل ایپلی کیشن ‘مرستیال’ متعارف کرادی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی طور پر ‘مرستیال’ ایپ ضلع مردان میں متعارف کروائی گئی ہے۔ شہری متعلقہ اشیاء اور مقامات کی تصاویر یا ویڈیوز بناکر ایپ پر اپلوڈ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے سندھ رینجرز نے موبائل ایپ متعارف کروادی

مرستیال ایپ پر سرکاری نرخنامہ، بچت پوائنٹ اور متعلقہ علاقوں میں سستا بازار معلوم کرنے جیسی خدمات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ موصول شدہ رپورٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو کارروائی کرنے میں آسانی ہوگی۔

عام شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتیں موبائل نوٹیفیکیشن کے ذریعے موصول ہونگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top