جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کورونا وائرس : ایک ہفتے کے دوران دوسری نرس زندگی کی بازی ہار گئی

25 نومبر, 2020 14:40

پشاور : خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے میں دوسری نرس کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئی۔

کورونا نے ایک اور باہمت نرس زندگی چھین لی۔ جنرل سیکریٹری صوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن انور سلطانہ نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہ اور سہولیات فراہم نہ کرنا نرسز کے لئے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : سندھ کے مزارات اور درگاہیں بند

انہوں نے بتایا کہ نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال کی نرسنگ آفیسر روبینہ شاہین کا 22 نومبر کو ٹیسٹ پازیٹیو آگیا تھا۔ تین دن کے اندر کورونا نے اس کی جان لے لی۔ یہ ایک ہفتے میں دوسری نرس کی موت ہے۔

انور سلطانہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت نرس کے لئے شہداء پیکج کا اعلان کرے۔ محکمہ صحت نرسز کو کورونا سے بچاؤ کے سہولیات فراہم کرے۔ ایک نرس کا ضائع ہونا بہت بڑا دھچکا ہوتا ہے، نرس 10 سے 15 سال میں تیار ہوتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top