جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ڈی ایم نے پشاور میں جلسہ روکنے کے احکامات کو مسترد کردیا

20 نومبر, 2020 18:46

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ نے پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسہ روکنے کے احکامات کو نظر انداز کردیا، پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ پشاور کا جلسہ ہرصورت ہوگا حکومت تصادم اور ٹکراؤ کا ماحول پیدا نہ کریں بصورت دیگر نمٹنا ہمیں بھی آتا ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پشاور میں جلسہ ہر صورت میں ہوگا حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کرینگے حکومت سے گزارش کرتے ہے تصادم اور ٹکراؤ کا ماحول پیدا نہ کر ورنہ نمٹنا ہمیں آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور انتظامیہ کا پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار

پی ڈی ایم رہنما مولانا عطا الرحمان کا کہنا تھا پشاور کی ضلعی انتظامیہ کے موجودہ احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہے، اگر حکومت نے طاقت کا استعمال کیا تو ہمیں بھی جواب آتا ہے۔

پی ڈی ایم کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جلسے میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جبکہ این او سی نہ دینے کا فیصلہ اسلام آباد سے ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top