جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابی نتائج مسترد ، مولانا فضل الرحمان کا جی بی الیکشن کا معاملہ پی ڈی ایم میں اٹھانے کا فیصلہ

16 نومبر, 2020 14:22

اسلام آباد : جمعیت علماء اسلام (ف) نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر گلگت بلتستان میں 2018 کی تاریخ دہرائی گئی۔ گلگت بلتستان میں انتخابات نہیں بندربانٹ ہوئی ہے، پاکستان کے بعد اب پی ٹی آئی کو گلگت بلتستان کا بیرا غرق نہیں کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : میرا الیکشن چوری ہوگیا ہے : بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور نااہل حکمرانوں کو جی بی کا نتیجہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔ معاملے کو پی ڈی ایم کے اجلاس میں اٹھایا جائے گا اور مسترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top