جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون کیساتھ نازیبا گفتگو کی آڈیو لیک ہوگئی

20 اکتوبر, 2020 18:33

لاہور: سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی خاتون کے ساتھ ہونیوالی نازیبا گفتگو کی آڈیو کال لیک ہوگئی، آڈیو کال میں سی سی پی او لاہور خاتون کے ساتھ بد تمیزی اور غلیظ زبان استعمال کر رہے ہیں۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کے حوالے سے نیا تنازعہ سامنے آگیا، خاتون اور سی سی پی او کے درمیان ہونیوالی گفتگو کی آڈیو لیک ہو گئی۔

کال میں سنا جا سکتا ہے کہ نائلہ نامی خاتون نے سی سی پی او لاہور کو داد رسی کے لیے فون کیا، سی سی پی او نازیبا الفاظ استعمال کرکے فو ن بند کر دیتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق منشیات فروش غلام نبی سے ایک کلو چرس اور دیگر منشیات برآمد ہوئیں، خاتون غلطی پر ہے، بار بار سی سی پی او کو فون کرتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: سی سی پی او لاہور نے غیر ذمہ دار افسران کو حوالات میں بند کردیا

متنازعہ کال کے حوالے سے سی سی پی او عمر شیخ نے کہا کہ آڈیو ٹیپ میرے خلاف نیا افسانہ ہے۔

رائیونڈ کی رہائشی خاتون نائلہ بی بی نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ پولیس نے تین دن قبل رات کو گھر پر چھاپہ مارا اور میرے شوہر کو لے گئی اور 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ،خاتون نے کہا کہ اے ایس آئی نے فون پر دھمکی دی کہ20 لاکھ نہ دئیے تو تمہارے خاوند کو مار دیا جائے گا۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے مکان بیچ کر ان کو پیسے دے دئیے، خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top