جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت نے جس طرح معشیت کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کیا، تاریخ میں مثال نہیں ملتی : احسن اقبال

03 ستمبر, 2020 15:37

اسلام آباد : احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے جس طرح معشیت کا ستیا ناس اور بیڑہ غرق کیا، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

رہبر کمیٹی کے اجلاس سے قبل احسن اقبال نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری اپوزیشن پارٹیاں مل کر بیٹھیں گی۔ اس وقت عمران خان کی حکومت نے مصیبت عوام پر مسلط کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کو خود کراچی آنا چاہیے تھا، عوام کو پانی میں تنہا چھوڑا گیا : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو ان کی زبان پر ستھیا ناس اور بیڑہ غرق کے الفاظ ہوتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں عمران خان کی حکومت نے جس طرح معشیت کا ستھیا ناس اور بیڑہ غرق کیا، تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان کا کہنا تھا کہ دو سالوں میں ملک کا مستقبل تباہ کیا گیا۔ ملک کے مستقبل اور معشیت کو بچانے کے لیے اکھٹا ہورہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top