جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم کو خود کراچی آنا چاہیے تھا، عوام کو پانی میں تنہا چھوڑا گیا : شہباز شریف

03 ستمبر, 2020 15:26

لاہور : شبہاز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم صاحب کو خود کراچی آنا چاہیے تھا۔ عوام کو پانی میں تنہا چھوڑا گیا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی لاپرواہی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ مکانات، فصلوں اور دیگر نقصانات پر مناسب مالی مدد کی جائے، خیبر پختونخوا میں ن لیگی رہنماء سیلاب سے متاثرین کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی پاکستان کا معاشی دل ہے ، وزیر اعظم خصوصی پیکیج کا اعلان کریں گے : شبلی فراز

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کراچی کا دورہ کیا اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ ملیر گیا، ایدھی سینٹر میں فیصل ایدھی اور دیگر لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ کراچی میں کاروباری افراد بھی سیلاب سے متاثر ہوئے۔ بعض علاقوں میں ابھی بھی پانی کھڑا ہے۔ وفاق کی طرف سے سیاست کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو حفاظتی اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ وزیر اعظم صاحب کو خود کراچی آنا چاہیے تھا۔ عوام کو پانی میں تنہا چھوڑا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top