جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بادام کے تیل کے حیرت انگیز 9فائدے

05 مارچ, 2022 13:06

بادام بیش بہافوائدکا حامل ہے اور اس کا تیل بھی بہت فائدے مند ہے ۔ بادام کا تیل جیب پر بھاری ضرور پڑتا ہے لیکن اسکی افادیت اس سے کہیں زیادہ اہم ہوتی ہے۔ بادام کے تیل کے فائدے جاننے کے بعد ہی آپ اسکا فیصلہ آسانی سے کرپائیں گے ۔ جسم کے اندرونی مسائل ہوں یابیرونی سب ہی کے لیے بادام کا تیل بے حد مفید ہے۔

 

مضر کولیسٹرول گھٹاتاہے:

بادام کے تیل میں ایچ ڈی ایل کو بڑھانے اور ایل ڈی ایل کو گھٹانے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ریسرچ کے مطابق بادام کے تیل میں انسیچیوریٹڈ فیٹ کے ساتھ ساتھ فائبر اور دیگر منرلز پائے جاتے ہیں جونہ صرف کولیسٹرول کم کرنے بلکہ دل کے امراض اور شوگر سے بھی بچاتے ہیں

 

وزن میں کمی:

بادام کا تیل اپنی اینٹی انفلیمنٹری اور اینٹی آکسیڈیٹو خصوصیات کے سبب وزن کم کرنے میں مددگار رہتاہے۔ ریسرچ کے مطابق جو لوگ روزمرہ کی بنیاد پر اپنی غذا میں بادام کے تیل کا استعمال کرتے ہیں انکے وزن میں نمایاں کمی ہوتی ہے بانسبت ان لوگوں کے جو اسکا استعمال نہیں کرتے۔

 

آنتوں کی صحت:

بادام کاتیل آنتوں کی صحت کے لئے بے حد مفید رہتاہے،یہ آنتوں کے کینسر سے بچاتاہے۔ اگر آپکوقبض یاآنتوں کی دیگر تکالیف کا سامنا ہے تو آپ بادام کے تیل کو دودھ یاسلاد میں ملاکر کھائیں۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

 

ایگزیما اور سورائیسس:

اگر آپ اس مسئلہ سے دوچار ہیں تو اسمیں ہونے والی خارش ،جلن اور سرخی آپ بادام کاتیل لگاکر ختم کرسکتے ہیں ۔ یہ اس کا بہترین علاج ہے۔

 

جلد کی حفاظت:

اسکن کیئر کی مصنوعات میں وٹامن ای کا استعمال کیاجاتاہے جبکہ بادام کے تیل میں یہ قدرتی طور پر موجود ہوتاہے۔روزانہ جلد پر اسکااستعمال الٹراوائیلٹ شعاعوں سے بچا کر اسکی حفاظت کرتاہے۔ بادام کے تیل سے آپ بچوں کا مساج بھی کرسکتے ہیں یہ جلد میں بآسانی جذب ہوجاتاہے۔

 

اسکن کلینزنگ:

بادام کا تیل اسکن کلینزنگ کے لئے بہترین ہے۔کاٹن کی مدد سے آپ اگربادام کے تیل سے کلینزنگ کریں تو یہ آرام سے جلد میں جذب ہوکر اندرونی طورپر بھی جلد کی کلینز نگ کرتاہے۔میک اپ اتارنے کے لئے بھی آپ اس آئل کو آرام سے استعمال کرسکتی ہیں۔

 

کیل مہاسوں سے نجات:

بادام کے تیل میں پائی جانے والی وٹامن اے کی خصوصیات جلد کو دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر اسکا استعمال جاری رکھیں تو جلد کو دانوں سے پاک رکھ سکتی ہیں۔

 

آنکھوں کے حلقے:

آنکھوں کے گرد حلقے ساری خوبصورتی کو گہنا دیتے ہیں۔صرف بادام کے تیل سے اس مسئلے پر قابو پایاجاسکتاہے۔روز رات میں نیم گرم بادام کے تیل سے آنکھوں کے گرد مساج کرنے سے نہ صرف حلقے بلکہ اگر آنکھوں کے گرد سوجن ہوتو وہ بھی چلی جاتی ہے۔

 

خوبصورت بال:

بالوں کی افزائش اور صحت کے لئے بہترین ہے ۔یہ بالوں کیلئے کنڈیشنر کاکام بھی کرتاہےہلکاہونے کے باعث اسکیلپ میں اچھی طرح جذب ہوکر بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناکر بالوں کو لمبا،گھنااور خوبصورت بناتاہے۔

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top