جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یخ ٹھنڈا پانی پینے کے 7 نقصانات

01 جون, 2022 15:20

گرمیاں بس آچکی ہیں اور گرمیوں میں ٹھنڈا پانی پیناہم سب کی خواہش ہوتی ہے۔ ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات اگر آپ جوانی میں نظر نہیں آتے البتہ بڑھاپے میں آپ کا اس سے بچنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے اور اس کے اثرات بڑھاپے میں نظر آتے ہیں۔

 

ٹھنڈے یخ پانی کے بہت سے نقصانات ہوتے ہیں ، اس سے بچنے کے لئے اس سے اجتناب برتیں اورصحت کوبرقرار رکھیں۔

 

نظام ہاضمہ کی خرابی:

ٹھنڈا پانی نظام ہضم کی خرابی کاسبب بنتاہے۔وقت کے ساتھ ساتھ معدہ کے مسائل زیادہ بڑھتے جارہے ہیں اسکی وجہ کچھ اورنہیں بلکہ ہماری بڑھتی ہوئی خواہشات اوربگڑی ہوئی عادات ہیں۔ٹھنڈا پانی اوریخ ٹھنڈے مشروبات ہاضمہ کی خرابی میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔

 

وزن میں اضافہ:

ٹھنڈایخ پانی جسم کے درجہ حرارت کوکم کردیتاہے جسکے باعث کیلوریز برن نہیں ہوپاتی اوروزن میں اضافہ ہوتاجاتاہے۔ٹھنڈے پانی کی بدولت فیٹ آپکے جسم میں اپنی جگہ مضبوط بنا لیتا ہے جس کے باعث اسے ختم کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔

 

 

قبض:

سادہ پانی نظام ہضم کودرست رکھنے میں معاون ثابت ہوتاہے جبکہ ٹھنڈ اپانی قبض کاسبب بنتاہے۔ٹھنڈے پانی کی بدولت کھانے کاآنتوں سے گزرنے کاعمل متاثرہوتا ہے،جس کی وجہ سے قبض کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

 

اس بارے میں پڑھیں : کھجور کے حیرت انگیز فائدے جانئے 

 

 

گلے کے مسائل:

گلے کی خرابی اورگلے کے بڑھتے ہوئے مسائل کاسبب بنتاہے۔آواز میں بھداپن عمر سے پہلے آواز میں تبدیلی کاباعث بنتاہے۔سادہ پانی آپ کوگلے کی تکلیف سے بچاتاہے۔

 

تیزابیت کاسبب:

ٹھنڈے پانی کے استعمال سے آپ کووقتی سکون توملتاہے لیکن یہ جسم میں کئی مسائل کاسبب بنتاہے جن میں سے ایک تیزابیت بھی ہے۔معدہ میں خرابی دیگر بیماریوں کادروازہ کھول دیتی ہے۔

 

بالوں کے مسائل:

بالوں پر ٹھنڈے پانی کے نہایت حیران کن اثرات ہوتے ہیں۔بالوں کاگرنا،وقت سے پہلے سفید ہونا ٹھنڈے پانی کے باعث بھی ہوتاہے۔یہ پورے جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کوبھی متاثرکرتاہے۔

 

جوڑوں کا درد:

جوڑوں کے درد کی بڑی وجہ ٹھنڈاپانی ہوتاہے۔ٹھنڈے پانی کی وجہ سے جسم کانظام متاثرہوتاہے،ہڈیوں کے لئے ٹھنڈک نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جسکے باعث جوڑوں کے درد کی شکایت ہوسکتی ہے۔

 

نوٹ: اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی مشورہ لیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top