جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی تصویر کے بغیر اسمبلی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے: فواد چوہدری

30 ستمبر, 2018 15:48

لاہور: وزیراطلاعات فواد چودھری کا اپنےاعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب۔

وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنی تقدیر خود بنائی ہے. وہ ایک نظریہ بن کر ابھرے ہیں.

وزیراعظم مڈل کلاس کے نمائندہ ہیں. عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی ہے عمران خان کی تصویر کے بغیر ہم اسمبلی میں جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے. وزیراعظم کی پوری زندگی جدوجہد کی داستان ہے، ملک کی مڈل کلاس ہماری سیاست کا محور ہے.

انکا مزید کہنا تھا کہ بحثیت قوم ہم نے کرپشن کو تسلیم کر لیا تھا. گزشتہ حکومتوں نے ملک کو مقروض کر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ جب پرویز مشروف نے اقتدار چھوڑا تو ملک کا قرضہ 6 ہزار ڈالر تھا. جب سابق صدر آصف علی زرداری نے اقتدار چھوڑا تو اس وقت ملک کا قرضہ13 ہزار ڈالر تھا اور جب سابق وزیراعظم نے اقتدار چھوڑا تو ملک کا قرضہ آسمان سے باتئں کرنے لگ گیا اور اس وقت ملک کا قرضہ 28 ہزار ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top